واٹربورڈ کارساز آفس کی حدود میں تعمیر کیا جانے والا پارک شہر کے بہترین پارکوں میں شامل ہوگا

کراچی (   )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر واٹربورڈ کارساز آفس کی حدود میں تعمیر کیا جانے والا پارک شہر کے بہترین پارکوں میں شامل ہوگا ، پارک کی تعمیر شہریوں خصوصاً علاقہ مکینوں کیلئے ایک بہترین تحفہ ثابت ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز واٹربورڈ کے نائنتھ مائلز کارساز کے دفاتر کی حدودمیں تعمیرکیئے جانے والے پارک کے اچانک معائنہ کے دوران کیا ،ان کے ساتھ واٹربورڈ کے چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ، سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد ریاض ،چیئرمین وایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہی بخش بھٹو اور ایم ڈی واٹربورڈکے پرسنل اسٹاف آفیسر موہن لعل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے اس موقع پر پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ پارک میں معذور افراد کی آمد سمیت ان کی تمام ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جائے، پارک کی تعمیر کی رفتار کو تیز اورکام کے معیار پر نگاہ رکھی جائے،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے پارک میں بچوں کیلئے عمدہ اور محفوظ جھولوں کی تنصیب سمیت ماحول دوست گھنے درخت اور خوشنما پھولوں کے پودے لگانے کی بھی ہدایت دی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ پارک میں آنےوالے شہریوں کی چہل قدمی کیلئے جدید ٹریک بنایا جائے ،پارک کی چہار دیواری کو مزید بلند کیا جائے،نیز پارک کی صفائی اور حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کیئے جائیں ۔
کراچی (  ) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے شہریوںکو واٹربورڈ کی کارکردگی ،فراہمی ونکاسی آب سے متعلق فوری اطلاعات کی فراہمی و آگاہی کیلئے واٹربورڈ کے پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ، واٹربورڈکے پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے اور ذرائع ابلاغ کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو تمام پیشہ وارانہ اور تیکنیکی سہولیات کی تیز تر فراہمی ممکن بنادی گئی ہے ، اب میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو واٹربورڈ سے متعلق خبروں کی ترسیل ،اشاعت ونشریات میں کسی قسم کی کوئی مشکل دقت نہیں ہوگی ، یہ بات انہوں نے واٹربورڈ کے پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ میں جدیدسہولیات سے آراستہ اسٹوڈیو اور ریکارڈنگ ومانیٹرنگ روم کے افتتاح کے موقع پر موجودافراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جلد پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کو وسعت دی جائے گی ،واٹربورڈ کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ اور شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کیلئے ،واٹس اپ ، ٹوئیٹر،انسٹاگرام ،فیس بک سمیت شوشل میڈیا کےے دیگر میڈیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کو واٹربورڈ سے متعلق اطلاعات کی فوری فراہمی ممکن بناکر خود کو نمایاں کیا ہے،اس کے علاوہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں میں آگاہی کیلئے بھی یہ شعبہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جس پر میں واٹربورڈ کے انفارمیشن وپبلک ریلیشنز آفیسر سمیت تمام عملے کو مبارکباد دیتا ہوں ،واٹربورڈ کے دیگر شعبوں کی طرح پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ بھی 24گھنٹے متحرک رہتا ہے،قبل ازیں ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ربن کاٹ کر پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ میں جدیدسہولیات سے آراستہ خوبصورت اسٹوڈیو اور ریکارڈنگ ومانیٹرنگ روم کا باقاعدہ افتتاح کیا ،اس موقع پر واٹربورڈ کے چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ، سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد ریاض ،اسلم اعوان ، جی ایم حب ،اویس ملک، چیئرمین وایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہی بخش بھٹو اور ایم ڈی واٹربورڈکے پرسنل اسٹاف آفیسر موہن لعل ،انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز آفیسررضوان حیدر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ہینڈآو ¿ٹ نمبر((13/22/pro/kwsb//10/19 رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں