ارسا میں وفاق کا نمائندہ سندھ سے مقرر نہ کرنے پر سندھ حکومت کا رد عمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ارسا میں وفاق کا نمائندہ سندھ سے مقرر نہ کرنے پر سندھ حکومت کا رد عمل.وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہونے مزیداپنے ردعمل میں کہا کہ ارسا میں وفاق کی طرف سے نامزد نمائندے کا تعلق سندھ سے ہوتا ہے,فیصل واوڈا نے بیان دیکر نااہلی کااظہار کیا, انہون نے کہا کہ وفاق کی سندھ کو کمزور کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے,کیاسندھ کے حصے کا پانی چوری کرنے کی منصوبہ بندی ہے?,دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کو پانی کم دیا جا رہاہے.اسماعیل راہو نے کہاکہ وفاق سندھ کا پانی چوری کرکےپنجاب کودے رہا ہے,فیصل واوڈا سندھ سے منتخب ہونے کہ باوجودسندھ کے خلاف متعصب رویہ رکھتے ہیں,فیصل واوڈا بتائے کہ سندھ کے ساتھ ان کی کیا دشمنی ہے,وزیراعظم فیصل واوڈا کی احمقانہ حرکتوں پر ان سے جواب طلب کریں۔ انہون نے کہا کہ وفاقی وزراء کی جانب سے سندھ کے خلاف بات کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے,نیازی حکومت انتخابات میں صوبے سے مسترد ہونے کا انتقام سندھ کی عوام سے لے رہی ہے,

اپنا تبصرہ بھیجیں