ہم تعلیمی نظام کی درستگی کے بغیر کبھی ترقی نہیں کر سکتے، اِس شعبہ میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا:سید مہدی رضوی (مینجر آپریشن پنجاب ڈویلپرز)

پنجاب ڈویلپرز منڈی بہاء الدین میں دن دُگنی رات چوگنی ترقی کرنے والا ادارہ ہے۔ اِس میں ادارے کے تمام ڈائریکٹرز اور اسٹاف ممبرز کا ہاتھ ہے۔ آفس مینجمنٹ میں سید مہدی رضوی اپنی مثال آپ ہیں۔ زندگی کے بے شمار تجربات کے حامل اِس شخص کو گفتگو کے فن پر بھی عبور حاصل ہے اور ملکی حالات و واقعات سے بھی بخوبی واقفیت رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے گذشتہ روز ایک ملاقات میں حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بے تحاشہ مسائل ہیں اور کئی معاملات حل طلب ہیں۔ ہم نے بہت سے معاملات درست کرنے ہیں لیکن اگر ہم اپنے ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے ایک کام کرنا ہو گا کہ اپنے تعلیمی نظام کو درست کریں، اپنی تمام تر صلاحیتیں اِس جانب مبذول کردیں۔ کیونکہ جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے۔ موجودہ فرسودہ نظام تعلیم کے ساتھ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ یہ کام چاہے ہم آج کر لیں یا پانچ دس سال بعد کریں واحد حل یہی ہے، اِس لئے اِس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں