سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ نون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ظہیر اقبال نے اپنی قرار داد میں چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شکست کے بعد سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مزید اہل نہیں رہے لہٰذا انہیں کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔