مرید عباس کے قتل کے وقت عاطف کے ساتھ تھا: عادل زمان

کراچی میں لین دین کے تنازع میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کے قتل کے کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی کا کہنا ہے کہ میں مرید عباس کے قتل کے وقت اپنے بھائی عاطف زمان کے ساتھ تھا۔ کراچی پولیس نے گزشتہ شب اینکر مرید عباس کے قتل کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مرید عباس کے قتل کے وقت وہ اپنے بھائی عاطف زمان کے ساتھ تھا، ہمارا منصوبہ صرف مرید عباس کو دھمکانے کا تھا۔

عادل زمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ بات چیت کے دوران عاطف زمان نے غصے میں فائرنگ کر دی تھی جس کے بعد میں نے اسے دفتر سے گھر چھوڑا اور اس واقعے کے بعد میں بالا کوٹ چلا گیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ مفرور ملزم عادل زمان کو رات گئے کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے اس کیس میں تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں