سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے امن اور منشیات وبچوں کے اغواء کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی

 سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے امن اور منشیات وبچوں کے اغواء کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،جرائم کے خاتمے کیلئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے،منشیات فروشی اور بچوں کے اغواء کو روکنے کیلئے ہر شہری کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،ملک دشمن نئی جنریشن کو نشے کا عادی بناکر مستقبل تباہ جبکہ اغواء کے بعد زیادتی کرکے بچوں کے قتل میں اضافہ تشویشناک ہے،ہر محاذ پر ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کی گرفت کو مضبوط کرنا ہوگا،حکومت عوام کو روزگار فراہم اور غربت کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے،ریاست مدینہ طرز حکمرانی کیلئے آغاز ہوجانا چاہیے منشیات فروش اور بچوں کو اغواء کرنیوالوں کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جرائم کے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر معاشرے میں بگاڑ اور برائیوں کو جنم دے رہے ہیں،عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے حکومتی سطح پر منشیات کے خاتمے اور بچوں کو محفوظ اور اغواء سے بچاؤ کیلئے مہم چلائی جائے،میڈیا کے ذریعے بچوں کے اغواء کو روکنے کیلئے تشہیر کی جائے،انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی خدمت کو شعار بنائے،اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،جدید نظام تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے،تعلیم کے بغیر جہالت کو ختم اور معاشرے کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں