کراچی میں گھر گھر پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لیے منصوبے پر ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر خرچ کرے گا، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو وفد کی بریفنگ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ، کراچی کراچی میں گھر گھر پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی  کے لیے منصوبے پر ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر خرچ کرے گا، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو وفد کی بریفنگ پروجیکٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ورلڈ بینک کے ساتھ ملکر منصوبے کی نگرانی کرے گی، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کراچی (9 اکتوبر 2019): کراچی میں گھر گھر پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لیے منصوبے پر ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر کرچ کرے گا یہ بات ورلڈ بینک مشن کے ایک وفد نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ایک ملاقات و اجلاس کے دوران بتائی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد میں مائیکل ہینی (Michel Haney)، اینڈریاس رھوڈ (Andreas Rohde)، فرحان سمیع، ثناء اکرام شامل تھے جبک سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ روشن علی شیخ، ایم ڈی واٹر بورد اسد اللھ کان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ اور ڈائریکٹر انویسٹمنٹ شکیل قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر بلدیات کو اس موقع پر بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت واٹر بورڈ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائیگا تاکہ کراچی کے تمام شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی گھر گھر فرراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسکے علاوہ منصوبے میں واٹر بورڈ کی جانب سے کراچی میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب، سیوریج سسٹم کو بھی مزید بہتر بنانے ہے منصوبے کے پہلے فیز میں 100 ملین ڈالر کی لاگت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ریفارم شامل ہے۔ پہلے فیز کو تین حصوں میں بانٹا گیا ہے۔ واٹر بورڈ کی ریفارم، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو دیرپا، مضبوط اور مستقل بنیادوں پر بنانا ہے جس پر 77 ملین ڈالر خرچ کیئے جائیں گے جبکہ تیسرے کمپوننٹ میں پروجیکٹ اسٹڈیز اور دیگر حوالوں سے 16 ملین ڈالر خرچ کیئے جائیں گے۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں کے لیے گھر گھر پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہے لہٰذہ حکومت اور ورلڈ بینک ملکر اس منصوبے سے متعلہ تمام امور کی مسلسل نکگرانی کو یقینی بنائے گی اور پروجیکٹ کی شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے میں اقدامات و اپنا کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے وفد کو اپنی اور حکومت کی جانب سے پروجیکٹ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبے کو معیار کے ساتھ وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے سلسلے مین اپنی ٹیم کے ساتھ ہر ممکن   اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ شفافیت، معیار اور غفلت برداشت نہیں کی جائیں گی۔  سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پروجیکٹ کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دے دی گئی ہے جبکہ منصوبے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت اسکی ٹیم کا تقرر کردیا گیا ہے۔ انھوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اپنا ورک پلان جمع کرادیں جس میں مقررہ وقت، اہداف اور دیگر پلان کی تفصیلات بھی شامل ہوں۔ہینڈآؤٹ (ایم ایس ایس)محمد شبیہ صدیقیڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ و تعلقات عامہصوبائی وزیر بلدیات ، حکومت سندھ

کیٹاگری میں : صحت