واحد ملک ہے جسکا نا اہل سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے،

 سلیکٹڈ وزیر اعظم بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ،پرویز ملک واحد ملک ہے جسکا نا اہل سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے، خواجہ عمران 09اکتوبر2019ئ    لاہور(09اکتوبر2019ئ) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ، واحد ملک ہے جس کا نا اہل سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے، اس سے ملکی معیشت بہتر نہیں بلکہ تباہ ہو گی اور پاکستان کا امیج بھی دنیا میں خراب ہوگا، موجودہ حکومت13ماہ میں کمزوراور ناکام معاشی پالیسیوںاور بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے، صنعت تباہ ہوگئی ہے، بیروزگاری پھیل رہی ہے، کسان بدحال ہے۔ نااہل حکومت نے عالمی سطح پر ملک کو تنہا کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت میں قائدین و لیگی رہنماو ں کی پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز،سابق ڈپٹی میئرز میاں طارق نذیر خان سواتی، میاں محمود، رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے ان سے ڈینگی کنٹرول  نہیں ہو رہا امن و امان کی صورت حال بھی ابتر ہے اور ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے، ڈینگی سے عوام مررہے ہیں انہیں دوائیاں تک ہیں مل رہیں،نااہلی دکھائی ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب، متوسط طبقہ، مڈل کلاس بری طرح پس چکی ہے۔  شعبہ نشرواشاعت

اپنا تبصرہ بھیجیں