مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت تیار کرنے کی کوشش ناکام

مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت تیار کرنے کی کوشش ناکام، ایک اور گاڑی پکڑی گئی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بڑی کارروائی،500کلووزنی مردہ گائے برآمد،ڈمپنگ سائٹ پرتلف کر دی گئیفوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اچانک چھاپہ مارا،ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فراربیماری سے ہلاک ہونے والے مردہ جانورکوذبح شدہ ظاہر کر کے گوشت تیار کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹیوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔کیپٹن (ر) محمدعثمانلاہور 9اکتوبر:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت تیار کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے۔بھاری بھرکم مردہ گائے برآمد کرتے ہوئے ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانور سپلائی کرنے والی ایک اور گاڑی پکڑلی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اچانک چھاپہ مارا توڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاڑی قبضہ میں لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردہ جانورگاڑی نمبر ایل ای ٹی7214میں قصور سے لاہور سپلائی کرنے کے لیے لایا جا رہاتھا۔بیماری سے ہلاک ہونے والے مردہ جانورکوذبح شدہ ظاہر کر کے گوشت تیار کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔کیپٹن (ر) محمدعثمان کا مزید کہنا تھا کہ پکڑے گئے مردہ جانورکو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اس سے قبل بھی مختلف علاقوں سے لائے گئے مردہ جانوروں کو ضبط کرتے ہوئے کارروائیاں کر چکی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔                                        ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کیٹاگری میں : صحت