سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ انہیں ایئرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز اور پارکنگ میں سیکورٹی اور پولیس فورس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ترجمان کے مطابق سری لنکن کوچ کو سیف سٹیز سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بھی بتایا گیا۔ سری لنکن کوچ نے شہر بھرمیں کیمروں کی مانیٹرنگ دیکھ کر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سےسری لنکن کوچ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی