ترکی کی جانب سے پاکستان میں 118 سالہ پرانی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان

ترکش ریڈ کریسنٹ کی جانب سے پنجاب میں ایک تاریخی مسجد کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام مسجد پنجاب کے ضلع جھنگ کے گاؤں 487 میں واقع ہے ۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظفر اقبال نے ترکی کے عوام کا شکریہ ادا کیا بالخصوص برادر حسین کین جرنل ترکش ریڈکریسنٹ کا شکریہ ادا کیا اور پوری کمیونٹی کی جانب سے تاریخی مسجد کی بحالی اور تعمیر نو کے کام پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے اس بات کا خصوصی طور پر ذکر کیا کہ ترکی کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہمدردانہ دوستانہ برادرانہ  رویے کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے عوام بھی ترکی کے عوام کے ساتھ گہری محبت پیار اور خلوص سے پیش آتے ہیں ۔تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے ترکش ریڈکریسنٹ کے سیکرٹری جنرل حسین کین نے کہا کہ میرے لئے یہ بات بڑے اعزاز کی ہے کہ میں اس تاریخی مسجد کی بحالی کے کام میں شامل ہو رہا ہوں ترکی کے عوام کبھی بھی براعظم کے مسلمانوں کی دوستی کو نہیں بھولے انہوں نے ترکی کی آزادی کی جنگ کیا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ترکی کی عوام ہمیشہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مشکل حالات میں جیسے کہ زلزلہ اور دیگر آفات آتی ہیں تو ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ترکش ریڈ کریسنٹ پاکستان کے سربراہ ابراہیم کالوس بیس موقعے پر موجود تھے ۔مقامی مسجد 1901 میں مقامی لوگوں نے تعمیر کی تھی کافی عرصہ گزر جانے کی وجہ سے اس مسجد کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور یہاں نواز پڑھنے والے نمازیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے اس لئے اس مسجد کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے اس کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا ترکی کے بہت نے اس موقع پر ضرورت مند افراد میں کھانا اور بچوں کے لئے کھلونے اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا لگ بھگ سو اسکول چلڈرن میں یہ اشیاء تقسیم کی گئی-jeeveypakistan.com report









اپنا تبصرہ بھیجیں