مہوش حیات کی نئی ویڈیو، لباس پر شدید تنقید

معروف اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ 7ویں ‘ہم ایوارڈز’ کی تقریب میں پرفارم کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
مہوش حیات کے مطابق انہوں نے 5 سال بعد احسن خان کے ہمراہ اسٹیج پر پرفارم کیا
ایوارڈ شو میں اداکارہ کی پرفارمنس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا لیکن اب مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پرفارمنس سے قبل ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
البتہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو ان کے لباس اور ڈانس دونوں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا
اس ویڈیو میں مہوش حیات گلابی رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مہوش حیات کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈانس کے انداز پر بھی تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘کیا یہ معاملہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟’