اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے جعلی ہاؤسنگ اسکیم “بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم” کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اس کے سی ای او ظفر جھنڈیر کو تحویل میں لیا گیا،

اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے جعلی ہاؤسنگ اسکیم “بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم” کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اس کے سی ای او ظفر جھنڈیر کو تحویل میں لیا گیا، پیپلز پارٹی کے مبینہ کارکنوں کی ملی بھگت سے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ثبوت فراہم کرتے ہوئے انھیں پکڑا گیا، دھوکہ باز گروہ کی غیر قانونی تنظیم نے نوری آباد کے قریب عوام کو گورنمنٹ لینڈ دکھاکر فلاحی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کیا تھا جو انہیں کبھی بھی الاٹ نہیں کیا گیا تھا، لینڈ مافیاز کے سرغنہ نے جعلی ہاؤسنگ اسکیم کا نام “بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ سکیم” رکھا ہے اس طرح سے متعدد افراد کو دھوکہ دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں یونیورسٹی روڈ کراچی میں بکنگ اور مارکیٹنگ کے لیئے ان کے غیر قانونی طور پر قائم دفتر پر چھاپہ مارا گیا اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور جعلی اسکیم کے سی ای او ظفر جھنڈیر کو گرفتار کیا اور مذکورہ دفتر سے برآمد شدہ 64 فائلیں برآمد ہوئی ہے اور ملزمان کا کل عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا جیسا کہ تفتیش کے دوران مذکورہ بالا ملزمان نے کچھ دیگر اسکیموں کا انکشاف بھی کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں