سندھ میں گیس اور پیٹرولیم کمپنیز میں مقامی لوگوں کی بھرتی گیس کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ میں گیس اور پیٹرولیم کمپنیز میں مقامی لوگوں کی بھرتی گیس کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت  چیف سیکریٹری سمیت 16 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش  آپ نے جو فنڈز استعمال کئے کیا وہ گائیڈ لائن کے مطابق تھے ؟عدالت کا ڈپٹی کمشنر مٹیاری سے استفسار  ڈپٹی کمشنر  غلام حیدر چانڈیو عدالتی سوال پر ہکا بکا رہے گئے  عدالتی عملے نے انگریزی سے اردو میں ٹراسلیٹ کرکہ سوال ڈپٹی کمشنر کو بتایا  آپ کمیشن پاس ہیں یہ سیاسی سفارش پر بھرتی ہوئے ہیں ،عدالت استفسار  ڈپٹی کمشنر کوئی جواب نہیں دے پائے  آپ جیسے افسراں سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں، عدالت کے ریمارکس  یہ سب ناقابل قبول ہے چیف سیکریٹری کہاں ہیں ،عدالت  یہ کیسے نااہل لوگوں لگائے ہیں جن کو اپنے کام کا پتہ نہیں ہے، عدالت کا استفسار  کیا ان ڈپٹی کمشنر کو سفارش پر تعینات کیا گیا ہے، عدالت کا چیف سیکریٹری سے مکالمہ  آئندہ کسی بھی ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات میں غفلت برتی تو ذمہ داری آپ کی ہوگی، عدالت کے ریمارکس  جو غفلت کرے اس عہدے سے معطل کرکہ ہٹا دیں عدالت کے ریمارکس  عدالت میں اوگرا چئیر پرسن ایم ڈی سوئی گیس ایڈوکیٹ جنرل بھی پیش  سندھ حکومت نے گیس فیلڈ کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے گاوں کو گیس فراہم کرنے کی مخالفت کردی 
گیس فیلڈ کے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں آنے والے گاوں کو گیس فراہمی کو کوئی قانون نہیں ہے ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ  سپریم کورٹ نے قانون کے مطابق عمل آمد کا حکم دے رکھا ہے ،وکیل وفاقی حکومت  پانچ سو اٹھائیس گاوں کو گیس فراہم کرنی ہے، چئیرمین اوگرا  اب تک ایک سو چھبیس گاوں کو گیس فراہم کی جا چکی ہے ،چئیرمین اوگرا  عدالت نے سندھ حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی : سندھ حکومت کا کارنامہ ایسا ڈپٹی کمشنر لگایا جسے انگریزی سمجھ نہیں آتی  ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حید کر چانڈیو نا اہل انگریزی میں سوال سمجھ نہ سکے عدالتی عملے نے اردو ترجمہ کرکے بتایا سندھ ہائیکورٹ میں گیس نکلنے والے علاقوں سے پانچ کلومیٹر کی حدود میں آنے والوں گاوں کو گیس فراہم کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو انگریزی میں پوچھے گئے سوال کا جواب نہ دے سکے  عدالتی عملے نے سوال کا اردو میں ترجمہ کرکے بتایا یہ ہے ہمارے افسران کا حال

اپنا تبصرہ بھیجیں