عمر اکمل اور شہزاد کو اب بھی موقع ملے گا!!!

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز میں عمر اکمل اور احمد شہزاد نے اپنی کارکردگی سے سب کو مایوس کیا۔ عمر اکمل دونوں میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد نے بھی اپنی کارکردگی سے متاثر نہیں کیا۔اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مستقبل میں موقع دیا جائے گا؟
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پہلے ٹی 20 کی شکست کے بعد کہا تھا کہ چاہے جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی قریب ہے، ہمیں علم ہے کہ ٹیم کو کس طرح آگے لے کر جانا ہے، صبر سے کام لینا ہوگا، کوشش کروں گا کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف ہوواضح رہے کہ سری لنکا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو اس کی اپنی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست سے دوچار کردیا ہے اور سیریز 2-0 سے جیت لی ہے