امریکی سینیٹرز کے اعزاز میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کا اسلام آباد میں استقبالیہ

امریکی سینیٹرز کے اعزاز میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کا اسلام آباد میں استقبالیہ  سینیٹرز نے یو ایس جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب کوسراہتے ہوئے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا    کراچی ( اکتوبر 07 )   گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں امریکی سینیٹرز ,Chris Van Holley Maggie Hassan اور یو ایس ایمبیسٹرڈ Paul W. Jones کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔ استقبالیہ میں بات چیت کرتے ہوئے امریکی سینیٹر ز نے یو ایس جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقریر سے پوری دنیا میں کشمیر کا اصل مسئلہ بے نقاب ہوا جبکہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آنا خطے کے لئے خوش آئند امر ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل وہاں کی عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق نکالنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان با لخصوص کراچی میں قیام امن کے بعد سرمایہ کاری ، معاشی ، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں ، کراچی میں دنیا کے دیگر شہروں کی نسبت جرائم کی شرح بہت کم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کے لئے جاری کردہ ٹریول ایڈوائژری پر نظر ثانی کرے اور ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی مصنوعات کی بھی امریکی مارکیٹ میںرسا ئی آسان بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں