وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومینٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) پر اہم اجلاس

کراچی / کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی اجلاس  * وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومینٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) پر اہم اجلاس  * اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، چیئرپرسن ترقی و منصوبہ بندی ناہید شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، پی اینڈ ڈی کے ممبر خالد اور ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی اسد اللہ خان اور دیگر شریک * کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کا مقصد واٹر بورڈ کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ  * واٹر بورڈ کے مالی مسائل بہتر کرنے ہیں تاکہ واٹر بورڈ اپنے پیسوں پر خود کھڑی ہو سکے، سید مراد علی شاہ * کے ڈبلیو ایس ایس آئی 1.6 بلین ڈالرز کا پروجیکٹ ہے جس کے مختلف فیزز ہیں، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ * کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے دو اہم حصے رفارمز اور انویسٹمینٹ ہیں ، وزیر بلدیات سید ناصر شاہ * کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کا بورڈ بنانا ہے جو کاموں کی نگہبانی کریگی، ناصر شاہ * آج ہی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی بورڈ کا قائم کرکے کام شروع کیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت  * پانی کی تقسیم کو بہترکرنا اور بڑھانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ * نکاسی آب کو بہتر کرنا ہے اور جہاں نئی لائین بچھانے کی ضرورت ہے وہاں نئی لائین بچھائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ * وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے فیز ون اور تھری اہم ہیں * پہلا فیز 7 ملین ڈالرز اور دوسرہ 77 ملین ڈالرز کا ہے جس میں پانی کی فراہمی میں بہتری لانا ہے * تیسرے فیز میں پروجیکٹ مینجمنٹ شامل ہے * کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کراچی شہر کیلئے اہم منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ  * اس سے شہر میں واٹر بورڈ کی پانی کی تقسیم اور نکاسی آب کے کام کی صلاحیت بڑ جائے گی، مراد علی شاہ * ہم نے بڑی کوشش سے یہ پروجیکٹ منظور کروایا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  عبدالرشید چنامیڈیاکنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں