ڈی ایم سی سینٹرل کے زیر اہتمام بلدیہ وسطی ملازمین اور اہل خانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈی ایم سی سینٹرل کے زیر اہتمام بلدیہ وسطی ملازمین اور اہل خانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ ضلع وسطی کے مرکزی دفتر میں بلدیہ ضلع وسطی کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں مئیر کراچی وسیم اختر بھائی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی کیمپ میں مختلف این جی اوز کے تعاون سے دوائیوں کی فری تقسیم، چیک اپ اور فری ٹیسٹوں کی سہولیات موجود تھیں جس سے اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی مستفید ہوئی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ ضلع وسطی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپوں کا تسلسل سے انعقاد جاری ہے اور آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ میئر کراچی نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت انسانیت کی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے اور بلدیہ ضلع وسطی کی یہ کاوش قابل تحسین ہے عوام کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی کو احسن اقدام پر مبارک بار پیش کی گئی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں