فلم ’جوکر‘ باکس آفس پر چھا گئی

عاشرتی رویوں ، محرومیوں اور مشکلات کے باعث جرم کا راستہ اختیار کرنے والے مسخرے کی کہانی باکس آفس پر چھا گئی،فلم’ جوکر‘ نے 14 ارب 68کروڑ روپے کما کر ناقدین کو حیران کردی دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر راج کرلیا، فلم 14 ارب 68کروڑ روپے سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر نمبر ون پر آگئی۔
دوسری جانب بچوں میں مقبول ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’  ابومینبل‘ نے دوسرے ہفتے میں 12ملین ڈالر یعنی ایک ارب 88کروڑ سے  زائد کا بزنس کیا اور دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئی ۔
فلم ’ ڈاؤن ٹاؤن ایبے‘ نے تیسرے ہفتے میں8 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور تیسرے نمبر پر رہی ، مجموعی طور پر یہ فلم 11 ارب 56کروڑ روپے سمیٹ چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں