واٹربورڈ کے عملے نے و 48انچ قطر کی پانی کی لائن کی ظفر ٹاو ¿ ن اور اولڈپپری کے مقام پر مرمت کردی

واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان کی گزشتہ ہفتہ واٹربورڈ کے افسران اور انجینئر ز کو جاری ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران بھی شہر کے مختلف علاقوں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی متعدد شکایات کا خاتمہ کیا،اس دوران فراہمی آب کی کئی لائنوں میں پیدا ہونے والے لیکیجز کا خاتمہ کیاگیا ،دھنسنے والی لائنوں کو تبدیل اور سیوریج اوورفلو کے خاتمے کیلئے ونچنگ مشینوں سمیت دیگر مشینوںسے صفائی کی گئی ، لائنوںمیں پھنسائی گئی بجری سے بھری بوریا،بھاری پتھر اور پانی کی لائنوں سے درختوں کی طویل جڑیں بھی نکالی گئیںتفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے و 48انچ قطر کی پانی کی لائن کی ظفر ٹاو ¿ ن اور اولڈپپری کے مقام پر مرمت کردی ،قائد آباداور ملیر کے مقام پر 33انچ قطر کی لائن سے لیکیجز کا خاتمہ کیا گیا ،ماڈل زون میں دھنسنے والی سیوری لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے،سرفراز ٹاو ¿ن کورنگی میں 6 انچ قطرکی پانی کی لائن سے درختوں کی جڑیں نکال کر فراہمی آب بہتر کی گئی ،بلدیہ ٹاو ¿ن یوسی 32میںسیوریج لائن میں پھنسایا گیا بجری سے بھرا بورا برآمد کرکے سیوریج اوورفلو کاخاتمہ کیا گیا،ڈاو ¿ میڈیکل کالج اور سول اسپتال کے قریب مین ہولز سے بھاری پتھر نکال کر سیوریج کا مسئلہ حل کیا گیا ،سوات کالونی یوسی 32بلدیہ ٹاو ¿ن میں 18انچ قطر کی سیوریج لائن کو صاف کردیا گیا ہے،یوسی 34بلدیہ ٹاو ¿ن میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے ،اسکیم 33روفی گرین لینڈمیں دھنسنے والی 30انچ قطر کو تبدیل کردیا گیا ہے،ملیر 15،ملیر ہالٹ ،پرانا گولی مار یوسی 6،یوسی 4میٹروویل ،جامعہ سیف ،حب ریور روڈ،یوسی 32بلدیہ ٹاو ¿ن کے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھے گئے،یوسی 6پرانا گولیمار میں 18انچ قطر کی سیوریج لائن کو صاف کیا گیا ،سائٹ ٹاو ¿ن کی یوسی 14فاروق محلہ میں 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کرکے پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کا خاتمہ کیا گیا،ملیر 15میں دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ،ماڈل زون سعودآبادمیں دھنسنے والی 30انچ قطر کی مین سیور لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے ،سائٹ ٹاو ¿ن ہزارہ گوٹھ میں پانی کی لائن کے رساو ¿ کو بند کردیا گیا ،سائٹ ٹاو ¿ن یوسی 5بڑابورڈ میں پینے کے پانی میں آلودہ پانی کی آمیزش کا خاتمہ کیا گیا ،لیاقت چوک گلبہار میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے،دارالعلوم بلدیہ ٹاو ¿ن کے قریبی علاقوں میں پینے کے پانی میں آلودہ پانی کی آمیزش کا خاتمہ کیا گیا،اسکیم 33کی یوسی 29میں ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ،غازی آباد اورنگی ٹاو ¿ن میں 12انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ،شاہراہ وقار بلدیہ ٹاو ¿ن میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،سعودآباد ماڈ ل زون یوسی 3کی مین سیوریج لائن میں پھنسے کچرے کو طویل محنت کے بعد نکال کر لائن صاف کردی گئی ،پاک کالونی یوسی 5،ناظم آباد کے بلاک4Bمیں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے،ملیر ہالٹ سے ملیر 15تک ،غریب نوا ز کالونی پرانا گولیمار ،ریکسر میں سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کی گئی ،اورنگی ٹاو ¿ن کٹی پہاڑی میں6انچ قطر کی پانی کی لائن میں پیدا ہونے والے لیکیجز کی مرمت کی گئی ،مبارک شہید روڈ نزد آرمی پبلک اسکول یوسی 9اور ملیر پل کے قریب دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا۔
ینڈآو ¿ٹ نمبر((4/6/pro/kwsb//10/19 رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ 
| | Virus-free. www.avast.com |

اپنا تبصرہ بھیجیں