گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایویکچراسٹ اینڈ بریڈرز کا 18 رکنی غیر ملکی وفد کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایویکچراسٹ اینڈ بریڈرز کا 18 رکنی غیر ملکی وفد کی ملاقات
  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایویکچراسٹ اینڈ بریڈرز کا 18 رکنی غیر ملکی وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی وفد میں Tony Silva, Dr. Stacey, Dr. Nuhacet, Zultan, Miss Elia Viader, David Gammond, David Garcia and Xavier شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے سعید شفیق، بریگیڈیئر (ر) ارشد خان، فیض احمد خان، مقصود احمد خان، وقار احمد خان ، اویس احمد خان سمیت دیگر افراد بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ برڈزاوسس(Birds Oasis) کے تعاون سے5اور 6اکتوبر کو کراچی میں برڈز اوسس فرسٹ انٹرنیشنل پیروٹ کنونشن (Birds Oasis First International Parrot Convention)کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ یہ کنونشن متعلقہ موضوعات پر لیکچرز، پریزینٹیشن، ورک شاپ، طوطوں کی افزائش، مصنوعی حمل، انڈوں سے بچے نکالنا اور ان کا پالنا، بیماریاں اور ان کا علاج،پرندوں کو جسمانی طور پر جانچنا اور نرسری مینجمنٹ کے بارے میں معلومات پر مبنی ہے۔ گورنر سندھ نے اس طرز کے پہلے کنونشن کے انعقاد پر برڈز اوسس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ عوام کو اس کنونشن سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا پاکستان میں اس شعبہ میں کام کرنے کی وافر گنجائش موجودہے۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ انٹرنیشنل پیروٹ کنونشن کے انعقاد سے اس شعبہ سے منسلک لوگ اپنے آپ کو انفرادی طورپر مستحکم کرسکتے ہیں شعبہ کی ترقی و فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی اور بہتری کے لئے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں