گورنرسندھ عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی کے کارکن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی کے کارکن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، بیرون ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو
  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گذشتہ رات شہید ہونے والے پی ٹی ائی کے مقامی کارکن آصف ہارون کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے فاتحہ خوانی ، مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی رہنما آصف ہارون کو گذشتہ شب مدنی مسجد کے قریب مبینہ طور پر ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھاجس کے فوری بعد گورنر سندھ نے پولیس حکام کو جلد از جلد ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ گذشتہ رات افسوسناک واقعے میں آصف ہارون کو شہید کیا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں اس ضمن میں تمام ایم پی اے ایم این ایز سے کہتا ہوں وہ صبر سے کام لیںکیونکہ یہ کراچی کا امن خراب کرنے کی مذموم سازش ہے جبکہ پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے کراچی میں اس قسم کے حالات کا پہلے سامنا کرچکے ہیں آئندہ ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دینگے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آصف ہارون کے قتل میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں