ثانیہ مرزا نے 26 کلووزن کم کرلیا

بھارت کی مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زچگی کے چارماہ بعد اپنا 26 کلووزن کم کرلیا۔ جم میں ورزش کا ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اوراپنے مداحوں کو اپنے فٹنس کے معمول سے آگاہی دیتی رہتی ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ حاملہ ہونے کے دوران ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا تاہم بچہ کی پیدائش کے بعد معمول کے مطابق ہونے میں مشکلات پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ خود کیلیے روزانہ ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے دینے چاہیے جس سے جسمانی اورذہنی طورپر فٹ رہ سکتے ہیں