ڈینگی سے ڈرنا نہیں،ہمت عزم اور مسلسل محنت سے خاتمہ ممکن

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا ایک ہی دن میں تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ موبائل ہیلتھ یونٹس کی مدد سے 4 ہزار 711 افراد کے ٹیسٹ، 228 افراد میں ڈینگی کی تشخیص،سہولیات بارے دریافت سی بی سی، الٹراساؤنڈ، بلڈ شوگر، ای سی جی، ٹائیفائیڈاور ٹی بی ٹیسٹ کی سہولت بھی مفت، حفاظتی ٹیکوں کے یونٹس بھی لگانے کا حکمموبائل ہیلتھ یونٹس کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں طبی سہولیات کی یقینی فراہمی ممکن بنانا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثماندن رات ایک کر کے صحت کی تمام بنیادی سہولتوں کی عوام کو آسان فراہمی اولین ترجیح ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرراولپنڈی:ڈینگی سے ڈرنا نہیں،ہمت عزم اور مسلسل محنت سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے۔۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف مقامات پر 5 موبائل ہیلتھ یونٹس، 2 موبائل فلٹر کلینکس کاایک ہی دن میں دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔موبائل ہیلتھ یونٹس میں اب تک 2 ہزار 231 مردوں اور 2 ہزار 480 خواتین کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کیے گئے موبائل ہیلتھ یونٹس کی مدد سے 4 ہزار 711 افراد کے ٹیسٹ کے دوران 228 افراد میں ڈینگی کی تشخیص کی جاچکی ہے۔موبائل ہیلتھ یونٹس میں سی بی سی، الٹراساؤنڈ، بلڈ شوگر، ای سی جی، ٹائیفائیڈاور ٹی بی ٹیسٹ کی سہولت مفت موجود ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک ہی دن میں تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کا دورہ کیا اورسہولیات سے متعلق دریافت کیا۔موبائل ہیلتھ یونٹس میں اب تک 2 ہزار 231 مردوں اور 2 ہزار 480 خواتین کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے موبائل ہیلتھ کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کے یونٹس بھی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس پر بچوں کے تمام قسم کے حفاظتی ٹیکوں کی سہولت کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔موبائل ہیلتھ یونٹس کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں طبی سہولیات کی یقینی فراہمی ممکن بنانا ہے۔یاد رہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے مختلف مقامات پر 5 موبائل ہیلتھ یونٹس، 2 موبائل فلٹر کلینکس کام کر رہے ہیں۔موبائل یونٹس رحمت آباد، چکلالہ سکیم ون، ڈھوک حسو، اڈیالہ روڈ اور علامہ اقبال پارک مری روڈ پر کام کر رہے ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دن رات ایک کر کے صحت کی تمام بنیادی سہولتوں کی عوام تک آسان فراہمی اولین ترجیح ہے۔                                          ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ 

کیٹاگری میں : صحت