گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، وفاقی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوام کے مسائل مل جل کر حل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔اس موقع پر پیرصدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کے اسپتالوں کی حالت زار اور ان میں ادویات کی کمی،صاف پانی کی قلت سمیت عوام کو دیگر بنیادی ضرورت کی عدم فراہمی پر پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور صوبہ کی ترقی کے لیے وفاق بھرپور تعاون فراہم کررہاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں