کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ساس بہو کا کھیل کھیلا جارہا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ساس بہو کا کھیل کھیلا جارہا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادریکچرے کے ڈھیر،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،نکاسی آب کا نظام تباہ مگر کوئی مسائل حل کرنے کو تیار نہیں ہے،ثروت اعجاز قادریوفاقی،صوبائی اور شہری حکومت ایکدوسرے پر سیاسی سکورنگ کے چکر میں مصروف ایشو حل کرنے سے منہ موڑا ہوا ہے،ثروت اعجاز قادریکراچی کو ماڈل شہر بنانے کی بجائے پتھروں کے دور میں دھکیل دیا گیا سوتیلی ماں جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے،ثروت اعجاز قادری سیاست کو رنگ ونسل اور زبان سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کیلئے کیا جائے تو عبادت ہے،ثروت اعجاز قادریکراچی لاوارث شہر نہیں مسائل کے حل کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے تو پھر کسی کو صفائی دینے کا موقع نہیں ملے گا،ثروت اعجاز قادری عوام وزیر اعلیٰ سندھ کو ترقیاتی کاموں اور کراچی سمیت صوبے بھر میں مسائل کے حل کی امیدسمجھتے ہیں،ثروت اعجاز قادری کراچی (      ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ساس بہو کا کھیل کھیلا جارہا ہے،کچرے کے ڈھیر،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،نکاسی آب کا نظام تباہ مگر کوئی مسائل حل کرنے کو تیار نہیں ہے،وفاقی،صوبائی اور شہری حکومت ایکدوسرے پر سیاسی سکورنگ کے چکر میں مصروف ایشو حل کرنے سے منہ موڑا ہوا ہے،کراچی کو ماڈل شہر بنانے کی بجائے پتھروں کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے،کراچی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے،کراچی لاوارث شہر نہیں ہے مسائل کے حل کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے تو پھر کسی کو صفائی دینے کا موقع نہیں ملے گا،اختیارات سب کے پاس ہیں نیتوں کو اچھا کرنے کی ضرورت ہے،عوام ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف غربت اوپر سے صفائی وستھرائی کا نظام تباہ حال ہے،کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے سماجی رہنماؤں وعمائدین شہر سے مرکز اہلسنت پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست کو رنگ ونسل اور زبان سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کیلئے کیا جائے تو عبادت ہے،عصبیت کا زہر کسی گھولا گیا تو نفرتوں کو فروغ ملے گا جس کے منفی اثرات مرتب ہونگے،وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کو ماڈل بنانے کیلئے کردار ادا کریں،صوبے کے عوام وزیر اعلیٰ سندھ سے ترقیاتی کاموں اور کراچی سمیت صوبے بھر میں مسائل کے حل کی امیدسمجھتے ہیں،کیلئے سیاسی سکورنگ کا سلسلہ روکنا ہوگا،سنجیدہ ہوکر اچی کو ماڈل بنانے کیلئے کام کرناہوگا،کراچی 70فیصد ریونیو دینے والا شہر آج موئن جو دوڑو سے بھی خطرناک بن چکا ہے،کراچی سندھ کا ہی نہیں ملک کا معاشی حب ہے اس کو نظر انداز کرنا معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کو ماڈل بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں،پاکستان سنی تحریک صوبے کی ترقی کیلئے بے لوث کرادار ادا کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں