پہلا ٹی20: پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ون ڈے سیریز کے بعد کپتان سرفراز ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتنے کے لئے پر عزم ہیں
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے پاکستان ٹیم احمد شہزاد، بابر اعظم، عمر اکمل، سرفراز احمد (کپتان)، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میں دنشکا گوناتھیلاکا، اوشکا فرنانڈو، شیہان جے سوریا، بنوکا راجا پاکسے، منود بھنوکا، داسون شناکا (کپتان)، لکشن سنداکن، ایسورو اُدانا، ونندو ہسارانگا، کسون راجیتھا اور نووان پردیپ شامل ہیں۔
دو سابق چیمپینز کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، پاکستان عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب سری لنکا ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے لیکن مختصر فارمیٹ کی خطرناک ٹیم مانی جاتی ہے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جاچکے ہیں، 13 میچوں میں پاکستان کا کامیابی ملی جبکہ 5 سری لنکا کے نام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں