بیجنگ اوپن: جاپان کی ناؤمی اوساکا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جاپان کی ناومی اوساکا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنل میں بیانکا نے  اینڈریشو کو شکست دی ، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کیرولین وزنیاکی سے ہوگا۔
بیجنگ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز کوارٹر فائنل میں جاپان کی ناومی اوساکا کا مقابلہ کینیڈا کی بیانکا اینڈریشو سے تھا۔
جاپانی کھلاڑی نے پہلا سیٹ پانچ ۔سات سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔
انہوں نے اگلے دونوں سیٹ چھ۔ تین اور چھ۔ چار سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سیمی فائنل میں ناومی اوساکا کا مقابلہ کیرولین وزنیاکی سے ہوگا جو روسی کھلاڑی ڈاریا کاسا ٹیکینا کو چھ۔ تین اور سات۔ پانچ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں