کراچی میں ماحولیاتی آلودگی سے پاک الیکٹرک بسیں چلانے کی عالمی ٹرانسپورٹ کمپنی ایورگرین گلوبل وینچرز کی پیشکش….

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی  میں ماحولیاتی آلودگی سے پاک الیکٹرک بسیں چلانے کی عالمی ٹرانسپورٹ کمپنی ایورگرین گلوبل وینچرز (EGV)  کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس اقدام میں ہر ممکن تعاون کرے گی اور کراچی کی عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات آج انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں  ایک انٹریشنل ٹرانسپورٹ کمپنی ایورگرین گلوبل وینچرز (ای جی وی) کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہی  جس میں کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل پر گفتگو کی گئی ۔اجلاس میں انمیری کاربیری، جیسن رائیٹ، اشاک تاؤفین، الیان گاٹسمین  جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر بلدیات ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری بلدیات و دیگر متعلقہ افسران  نے شرکت کی۔  سرمایہ کمپنی ای جی وی نے شہر میں مختلف بی آر ٹی روٹس پر 1000 الیکٹرک بسیں سندھ حکومت کے ساتھ پی پی پی موڈ پر چلانے کی تجویزکی پیشکش کی ، الیکٹرک بسیں 10 ، 12 اور 18 میٹر لمبی ہونگی جوبس  اسٹیشنز پر چارج کی جائیں گی۔ عالمی ٹرانسپورٹ کمپنی ای جی وی 100 میگاواٹ پاور پلانٹ لگائے گی اور  بسوں کو سولر انرجی کی مدد سے آپریٹ کیا جائے گا۔ کمپنی نے اجلاس میں بتایا کہ الیکٹرک بسیں چلنے سے 50 فیصد کاربن ڈائیوآکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی۔ ممکنہ معاہدے کے مطابق ای جی وی 30 سال سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے سمیت ٹیکنالاجی سندھ حکومت کو منتقل کرنے کی پابند ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے پر 1.5 بلین ڈالر سرمایہ کاری ہوگی اور  روزانہ 4 لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ییلو لائین منصوبہ شروع کیا ہے جو تقریبا مکمل ہونے کو ہے جبکہ اورینج لائین ایک منسلکہ منصوبہ ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ریڈ لائین بائے ایشن بینک کی مدد سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی لائن منصوبے کی تعمیر تقریبا آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے ای جی وی کمپنی کو منصوبے کا دورہ کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کرنے کا کہتے ہوئے انھیں بتایا کہ اگر انفراسٹرکچر الیکٹرک بسز کو چلانے کے لئے کافی بہتر ہے تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ عالمی کمپنی کو الیکٹرک بسز کی چارجنگ کے لئے 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ لگانے کے لیے الگ الگ زمین دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ای جی وی ماہرین ہمارے شراکتدار عالمی بینک اور ایشین بنک   سے الگ الگ ملاقاتیں کریں تو ہم مل کر کام کرسکتے ہیں تاکہ اتفاق رائے سے بی آر ٹی کے بنیادی  انفرااسٹرکچر کی ترقی کی جاسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ انویسٹمنٹ اور محکمہ ترقیات و منصوبابندی سندھ کے چیئرپرسن کو ہدایت کی کہ وہ  ای جی وی کمپنی سے ملاقات کرکے اپنی سفارشات پر عملدرآمد کریں اور آئندہ 15 روز میں انھیں رپورٹ پیش کریں۔ مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ڈونر اداروں سے ملاقات میں الیکٹرک بسز کی روٹ پر ضروریات کا خیال رکھا جائے۔  عبدالرشید چنامیڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں