حکومت کی مشکلات میں مزیداضافہ ہو گیا۔خیبرپختونخواکے ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کااعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز کے وفد نے صوبائی سیکرٹریٹ میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی جس میں اپوزیشن لیڈرکے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی اور دیگر موجود تھے جبکہ ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم نے کی۔ اس موقع پر آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقہ کے لوگ تنگ آگئے ہیں ،خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے،ڈاکٹرز احتجاجی دھرنا کے دوران مارچ کے شرکاء کوعلاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،لوگ حکومت سے تنگ ہیں،آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں