دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 نیپالی ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش  ناک بتائی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں