مولانا فضل الرحمٰن اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں اور رہنماؤں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ اور اپنے دورہ چین پر مشاورت کی
وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دورہ چین اور سی پیک کے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن مدارس میں اصلاحات سے پریشان ہیں، اگر اصلاحات ہوگئیں تو مدارس کے طلبا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا

عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی سربراہ اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان 7 اکتوبر کو چین کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں