نیویارک میں سالانہ کامک کان کا آغاز

نیویارک میں سالانہ کامک کان کا آغاز ہو کیا گیا ہے جس میں فلمی کرداروں کا روپ دھارے ہزاروں افراد اُمڈ آئے۔
اس سالانہ کامک کان میں کوئی خاتون ونڈر ویمن بن کر چلی آئی تو کوئی خوفناک بلا کا روپ دھارے چلا آیا تو کسی نے بیٹ مین، سپر مین اور آئرن مین بن کر شرکت کی۔
اس فلمی ایونٹ کے پہلے روز  بچوں، بڑوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد اپنے پسندیدہ سائنس فکشن، ہارر اور اینی میٹڈ سمیت کئی مشہور فلمی کرداروں اور ویڈیو گیمز کے کرداروں کا روپ دھارے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ نیویارک کامک کان تین روز تک جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں