لاہور کی شاہراہوں پرکھلاڑیوں کی تصویریں آویزاں

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے ،لاہور کی شاہراہوں پر پاکستان اورسری لنکا کے کپتانوں کی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں اسٹیڈیم کے گیٹ پر پاکستان اور سری لنکا کے پرچم بھی لہرائے گئے ہیں ۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوگاجبکہ کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔
کپتان سرفراز احمد ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پر امید ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کریں گے
سیریز کے لئے لاہور میں سخت سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔
نشترپارک اسپورٹس کمپلکس میں واقع کے داخلی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمد و رفت کے لیے بند کردیاگیاہے، ان میچوں کے لیے اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ افراد کو خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں