22 گریڈ کے بہترین افسر کو 3 سال پہلے ہی ریٹائرمنٹ پر مجبور کر دیا

سینئر صحافی و تجزیہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اکنامک ہٹ مین حفیظ شیخ نے 22 گریڈ کے وفاقی سیکرٹری یونس ڈھاگا کو3 سال پہلے ہی سروسز سے استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا ۔ جی این این کے صدر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ 22 کے افسر یونس ڈگاکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کی حیثیت سے بہترین کاکردکھا رہے تھے ،مگر مشیر خزانہ اور اکنامک ہٹ مین حفیظ شیخ نے آتے ہی اختلافات کی بنا پر انہیں سیکرٹری خزانہ سے ہٹا دیا ، جس کے بعد وہ سیکرٹری کامرس بنے، وہاں بھی وہ کام نہ کر سکے اور استعفیٰ دے کر وقت سے پہلے جانے پر مجبور ہوگئے – ڈاکٹر شاہد مسعود نے مشیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو بیٹھے ہیں اور انہوں نے 22 گریڈ کے بہترین بیوروکریٹ کو اپنی ریٹائرمنٹ سے 3 سال پہلے ہی نوکری سی استعفی دینے پر مجبور کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں