”مجھے کچھ ہو گیا تو“

احتساب عدالت میں ہسپتال کو سب جیل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ میری شوگرکم ہو جاتی ہے اور مجھے کچھ ہو گیا تو یہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں مجھے ہسپتال بھی نہیں پہنچا سکیں گے۔ عدالت میں آصف زرداری کی ہسپتال کو سب جیل قراردینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران آصف زرداری نے کہا کہ میری شوگر کم ہو جاتی ہے اور مجھے کچھ ہو گیا تو یہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں مجھے ہسپتال بھی نہیں پہنچا سکیں گے ، میرے ڈاکٹر نے کہاہے کہ مجھے ہسپتال منتقل کیا جائے –
وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ پچھلی دفعہ ہسپتال منتقل کیا گیا توعدالت نے رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ہمیں وہ رپورٹ آج تک فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔
دوسری جانب احتساب عدالت میں آج جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت بھی ہوئی جس دوران جج محمد بشیر نے تفتیشی افسرپرتاخیر سے آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو ، بختاور بھٹو احتساب عدالت میں موجود تھے۔
رحمان ملک ، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر پارٹی کے سینئر رہنما بھی کمرہ عدالت میں تھے ۔آصف زرداری اور فریال تالپور سے پارٹی رہنماﺅں نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو بھی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں