نالائق حکمرانوں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا

  پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے نالائق حکمرانوں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پرویز ملک جب تک نالائق نااہل اور سلیکٹڈ حکومت رہیگی ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔خواجہ عمران                         مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے پہلے پاکستانی قوم کو دھوکہ دیا اوراب کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک نالائق نااہل اور سلیکٹڈ حکومت رہے گی ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئینی بحران پیدا کررہی ہے تاکہ اپنی پسند کا چیف الیکشن کمشنر اور ارکان تعینات کرکے فارن فنڈنگ کیس دفن کردے اور آئندہ الیکشن پر اثرانداز ہوسکے، سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان بتائیں ہسپتالوں میں ادویات کہاں ہیں ِوزیر صحت جواب دیں کینسر کی ادویات کہاں ہیں۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں سید توصیف شاہ سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر آزادنہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پہلے بھی بھارت کا غرور خاک میں ملایااوراب بھی سبق سکھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت سے لڑنے کیلئے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسلم امہ اور اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذمت کے بجائے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔