ڈینگی سے عوام مررہے ہیں انہیں دوائیاں تک ہیں مل رہیں

   پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورایہ نے کہا ہے کہ  حکومت نے معاشی بدانتظامی کی ہے، ڈینگی سے عوام مررہے ہیں انہیں دوائیاں تک ہیں مل رہیں،نااہلی دکھائی ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب، متوسط طبقہ، مڈل کلاس بری طرح پس چکی ہے۔ صنعت تباہ ہوگئی ہے، بیروزگاری پھیل رہی ہے، کسان بدحال ہے۔ نااہل حکومت نے عالمی سطح پر ملک کو تنہا کردیا ہے۔ سب سے تازہ مثال یہ ہے کہ کشمیر جیسے مسئلہ پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سولہ ووٹ بھی یہ حکومت حاصل نہ کرسکی۔گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  تبدیلی  کے دعویداروں  اور نالائقوں کے ٹولے نے عوام کو ڈینگی کے سپرد کردیا ہے اور انہیں مرنے کے لئے بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے،ہسپتالوں میں بیماروں کے لئے دوائیاں بھی بند کردی گئی ہیں اب عوام کے لئے ہسپتالوں کے دروازے بھی مستقل بند ہونے والے ہیں اور نالائق حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام دوائیوں کے بغیر ہی مر جائیں گے۔