چائنا اوپن: ٹاپ سیڈ ڈومینیک تھائم کوارٹر فائنل میں

ٹاپ سیڈ ڈومینیک تھائم نے ژانگ ژیزینگ کو ہرا کر چائنا اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔
بیجنگ میں جاری ٹینس ایونٹ میں آسٹریا کے ڈومینک تھائم کا سامنا چین کے ژانگ ژیزینگ سے تھا، میچ مکمل طور پر یک طرفہ رہا۔
ڈومینیک تھائم نے ایک گھنٹے اور نو منٹ میں ہی مخالف کو اسٹریٹ سیٹ میں ہر ا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
تھائم کی جیت کا اسکور چھ ۔تین اور چھ۔ تین رہا۔
کوارٹر فائنل میں تھائم کا مقابلہ برطانیہ کےاینڈی مرے سے ہوگا