مرغی کی قیمت کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق

پشاور کے پوش علاقے شامی روڈ پر مرغی کی قیمت کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پشاور پولیس کے مطابق شامی روڈ پر 2 فریقوں کے درمیان مرغی کی قیمت کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی-
اس دوران ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے 2 افراد زاہد علی اور عبدالقیوم جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد عدنان اور نعمان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں