دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیدیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی فلم’پٹھان‘ باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فلم ’پٹھان‘ مجموعی طور پر دنیا بھر سے اب تک 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

نے فلم ’پٹھان‘ کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ خان کو اپنی کا میابی کی وجہ قرار دے دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان اور میرے لیے ان کا جو ویژن ہے وہ نہ ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے پہلے کبھی کسی فلم کے سیٹ پر نہیں گئی تھی، لیکن شاہ رخ خان نے مجھےاعتماد دیا۔

دیپیکا پڈوکون نے کہ شاہ رخ خان خود بھی نہیں جانتے کہ ان کے دیے ہوئے اعتماد سے میں اسکرین پر اتنی اچھی کارکردگی دِکھانے کے قابل ہوئی۔
واضح رہے کہ فلم’پٹھان‘ یش راج اسپائے یونیورس کی چوتھی انسٹالمنٹ ہے، جس میں شاہ رخ خان کی 4 سال کے طویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہم نے بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔