گرج چمک کے ساتھ بارش

کراچی میں رات گئے لانڈھی، ملیر، صدر، شاہ فیصل اور گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے کچھ مقامات پر پانی جمع ہوگیا، بارش ہوتے ہی بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج اور اگلے مزید 2 دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بارش کے ساتھ ہی لانڈھی، ملیر، گلستان جوہر، لیاری، کھارادر اور اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں