محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت

احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔  کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر شرجیل انعام میمن پیش ہوئے۔ جیل حکام نے ریفرنس کے مرکزی ملزم انعام اکبر سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا۔ مرکزی ملزم انعام اکبر عدالتی حکم پر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ متعلقہ عدالت کے جج کے جسٹس بننے کے بعد نئے جج کے تقرری نہ ہوسکی۔ متعلقہ عدالت میں جج کی عدم تقرری کے باعث ملزمان کو لنک جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں