بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت

ماڈل کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم صالح محمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی ملیر کورٹ میں ماڈل عدالت نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم صالح محمد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر 20 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا تھا کہ مجرم نے اپنی اہلیہ مسمات آسیہ کو تشدد کر کے قتل کیا۔ مقتولہ کے سر اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہے لہذا ملزم کو سزا دی جائے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ سائٹ سوپر ہائی وے میں درج ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں