انتظار قتل کیس

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت مدعی کے وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کردی۔  کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ انتظار کے والد اشتیاق احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل ماڈل کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں ابتک 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔ ملزمان کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں