این آئی سی وی ڈی کی 1999 سے کمرشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت این آئی سی وی ڈی بورڈ کا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت، میئر کراچی، ایم پی ایز، ڈاکٹر سہراب سرکی، ڈاکٹر شجیلہ لغاری، سیکریٹری صحت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمر، وی سی جے ایس ایم سی پروفیسر طارق رفیع اور دیگر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ  روٹین میں این آئی سی وی ڈی کی آڈٹ ہوتی رہتی ہے۔اجلاس میں این آئی سی وی ڈی کی 1999 سے کمرشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ بورڈ نے این آئی سی وی ڈی کے لیے چیف فنانشل افسر تعینات کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں سی ایف او کو ہیڈ آف اکاؤنٹ اور ڈی ڈی او پاور دینے کی منظوری دی گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ   این آئی سی وی ڈی کا انڈومنٹ فنڈ 600 ملین روپے ہے۔ سندھ حکومت اگلے سال انڈومنٹ فنڈ میں مزید فنڈز دے گی۔اجلاس میں این آئی سی وی ڈی میں ہیلتھ کلب قائم کرنے اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔ کمیٹی میں وزیر صحت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سیکریٹری صحت، ایک ایم پی اے و ایک پرائیویٹ سیکٹر سے بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ این آئی سی وی ڈی میں ایک اکیڈمک کاؤنسل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اکیڈمک کاؤنسل میں سابق ڈائریکٹر، ہیڈ آف کرٹیکل کیئر اینڈ پلمنلاجی و دیگر ممبر شامل کیے گئے   اور یہ کاؤنسل ریسرچ کے معاملات دیکھے گی۔این آئی سی وی ڈی میں کلینکل فیکلٹی میں  عارضی بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ  این آئی سی وی ڈی لیبارٹریز قائم کرنا چاہتی ہے اوران لیبس کے لیے پیتھالوجی، بائیو کیمسٹری، ہیماتھالوجی اور مائکروبائیلوجی کے شعبے قائم کرنا چاہتی ہے۔بورڈ نے  اس کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کے ایم سی کے اسپتالوں کو این آئی سی وی ڈی کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں،اس طرح کے ایم سی کی اسپتالیں  بھی اپگریڈ ہوجائیں گی اور انکے مالی مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی وسیم اختر کو این آئی سی وی ڈی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور ڈاکٹر ندیم قمر پہلے آپس میں ملاقات کریں اور جن اسپتالوں پر  اتفاق کریں  ان کو  این آئی وی سی ڈی آڈٹ میں لائیں۔میئرکراچی  نے کہا کہ کے ایم سی کے 14 اسپتالیں ہیں انکے لیے سندھ حکومت سے بات ہوسکتی ہے۔این آئی سی وی ڈی کے لیے الگ 70 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔ این آئی سی وی ڈی کے لیے ایک میڈیا کوآرڈینیٹر تعینات کرنےاور  این آئی سی وی ڈی کے سیٹلائٹ مراکز میں مقامی کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ۔عبدالرشید چنامیڈیا کنسلٹنٹ ، وزیراعلیٰ سندھ

کیٹاگری میں : صحت