نیٹ سیشن میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بولنگ کرائی۔

)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی پریکٹس میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں
لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کیلئے انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میںشاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کی مشقیں کیں ، نیٹ سیشن میں لاہور قلندرز کے کپتان نے بابر اعظم کو بولنگ بھی کرائی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے ایک میچ میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بولڈ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل 8 میںپشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جبکہ شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

======================
دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو شکست، جرمنی تیسری مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ میچ کے 59ویں منٹ میں بیلجیئم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور کو 3-3 سے برابر کردیا۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو شکست دے کر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ہاکی ورلڈکپ جیت لیا۔
واضح رہے کہ یہ مجموعی طور پر جرمنی کا تیسرا عالمی کپ ہے۔ جرمن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ جیت کا جشن منارہی ہے – فوٹو: اے ایف پی جرمن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ جیت کا جشن منارہی ہے – فوٹو: اے ایف پی بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے اس میچ میں دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابتدا میں ہی جرمنی پر 0-2 کی سبقت حاصل کرلی۔

اس کے بعد بڑے خسارے میں موجود جرمنی نے مسلسل تین گول اسکور کرکے اسکور کو 2-3 کردیا۔

میچ کے 59ویں منٹ میں بیلجیئم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور کو 3-3 سے برابر کردیا۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ اس میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو 4-5 سے ہرا ہاکی ورلڈکپ جیت لیا۔ جرمن کھلاڑی آخری پنالٹی اسٹروک روکے جانے بعد جشن منارہے ہیں – فوٹو: اے ایف پی جرمن کھلاڑی آخری پنالٹی اسٹروک روکے جانے بعد جشن منارہے ہیں – فوٹو: اے ایف پی اس سے قبل تیسرے نمبر کے میچ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1994 میں عالمی کپ جیتا تھا جبکہ اس کے بعد سے قومی ٹیم فائنل فور میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔ جرمنی نے اس سے قبل 2002 اور 2006 میں ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا اور دونوں ہی مرتبہ اس نے آسٹریلیا کو زیر کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب قومی ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی ہی نہ کرسکی۔ اس سے قبل قومی ٹیم 2014 کے عالمی کپ میں بھی شرکت سے محروم رہی تھی۔