کراچی کے علاقے ناظم آباد سے امریکی شہر ہیوسٹن تک ترقی کا ناقابل یقین سفر کراچی کے نوجوان علی شیخانی نے امریکہ میں بطور بزنس مین ترقی کی نئی تاریخ رقم کردی 35 سال کی عمر میں ذاتی اثاثوں کی مالیت 5 سو ملین ڈالرز تک پہنچ گئی

کراچی کے علاقے ناظم آباد سے امریکی شہر ہیوسٹن تک
ترقی کا ناقابل یقین سفر
کراچی کے نوجوان علی شیخانی نے امریکہ میں بطور بزنس مین ترقی کی نئی تاریخ رقم کردی
35 سال کی عمر میں ذاتی اثاثوں کی مالیت 5 سو ملین ڈالرز تک پہنچ گئی

شیخانی گروپ آف بزنس کے قیام کے 10 سال مکمل ہونے پر ہیوسٹن کے مقامی ہال میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان سمیت پاکستانی اور امریکی تاجروں نے بھی شرکت کی
شیخانی گروپ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر قابل تحسین خدمات انجام دینے والے شیخانی گروپ کے ملازمین میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے
تقریب میں ریفل ٹکٹ کے ذریعے حاضرین میں درجنوں قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے گئے جس میں لیپ ٹاپس ،آئی پیڈز اور ائیر پوڈز بھی شامل تھے
تقریب کی نظامت معروف ریڈیو پروگرامر سامعہ عادل نے کی جبکہ شیخانی گروپ سے منسلک کلیدی شخصیت سید علی نے شیخانی گروپ کی بے مثال ترقی کیلے گروپ کے سربراہ علی شیخانی کے ویژن اور کاوشوں ہر روشنی ڈالی
اس موقع پر بول سے گفتگو کرتے ہوئے علی شیخانی کا کہنا تھا کہ زندگی میں کامیابی کا حصول آسان نہیں ہے اس کیلے انتھک محنت ہی نہیں کرنی پڑتی بلکہ تفریح و طبع سے بھی اجتناب برتنا پڑتا ہے
Kamran_Jillani-USA
=========================