کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو کراچی کے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کرنے کی ہدایت

کراچی کے دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کو جلد مکمل کئے جائیں۔ مرتضیٰ بلوچ۔               ۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو کراچی کے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت آج انہوں نے کے الیکٹرک افسران کے ساتھ کے الیکٹرک ملیر ہالٹ دفتر منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کی۔ اجلاس میں جنرل مینیجر کمرشل مزمل الاہی، جی ایم ٹیکنیکل واجد علی میمن، ندیم کاکیپوٹو، عمران شیخ، محبوب جوکیو سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میںصوبائی وزیر نے حلقے کی پانچ یونین کائونسلز یوسی درسانہ چھنہ، مراد میمن، ملھ، جام مراد علی اور اولڈ تھانہ کے بجلی کے مسائل کے حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کے الیکٹرک افسران کو لوڈشیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔اجلاس میں علاقہ معززین پارٹی رہنماء مرتضئ یار محمد ، یوسی چیئرمین بشیر بلوچ، میر حسن بروہی ، لیاقت بلوچ ، جاوید بروہی و دیگر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے سومار اسماعیل کنڈانی گوٹھ، یوسی ملھ سمیت علاقوں میں اے بی سی کیبل کے کام کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ولیج الیکٹریفیشن کی اسکیمز کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایہ جائے اور صارفین کے لئے کے الیکٹرک کی سروس کو بہتر کیا جائے ۔غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ بجلی دور حاضر کی اہم ضرورت ہے اور کراچی کے دیہاتوں میں یہ سہولت جلد از جلد مہیا ہونی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں