واٹربورڈ کی گاڑیوں اور سرکاری مکانات کی تفصیلات طلب

کراچی (    )وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈانجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ایچ آرڈی اینڈ اے ڈپارٹمنٹ سے واٹربورڈ کی گاڑیوں اور سرکاری مکانات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ، ریٹائرڈ ہونےوالے افسران کی جانب سے گاڑیاں واپس نہ کرنے اور سرکاری مکانات خالی نہ کرنے کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسے افسران اور دیگرملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی ہیںجبکہ سرکاری مکانات پر غیرقانونی تعمیرات کرنے والے اہلکاروں کی فہرست 24گھنٹے میں جمع کرانے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آرڈی اینڈ اے شعیب تغلق کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ریٹائرڈ افسران سمیت واٹربورڈ کی گاڑیاں واپس اور مکانات خالی نہ کرنے والے افراد کے خلاف قواعد کے مطابق سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین کی رہائشی کالونیوں کا فوری سروے کرکے سرکاری مکانات میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والے ملازمین کی بھی فہرست تیار کی جائے ،اس سلسلے میں واٹربورڈ کے لاءڈپارٹمنٹ سمیت دیگر ماہرین قانون سے اس ضمن میں مشاور ت کی جائے اور قواعد وقانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت اقدامات کیئے جائیں ،انہوںنے کہا کہ افسران سمیت واٹربورڈ کے کسی ملازم کو سرکاری مکانات پر غیرقانونی قبضے ،تعمیرات یا قواعد کے خلاف سرکاری گاڑیاں رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،مزید برآں ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آرڈی اینڈ اے نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں پابند کیا ہے کہ وہ فوری طور پرریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری گاڑیاں اور مکانات واپس نہ کرنے والے افسران ودیگر ملازمین کیخلاف اس ضمن میں قانونی کارروائی، ادارے کے نقصانات کے تخمینہ اورنقصانات کی وصولی کیلئے ماہر قانون حفیظ پیرزادہ لاءایسوسی ایٹس سے قانونی سفارشات لی جائیں اور ایسے افسران ودیگرملازمین کیخلاف فوری اقدامات یقینی بناکر مفصل رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں ۔ ہنڈآو ¿ٹ نمبر((3/10/pro/kwsb/3/10/19 ´ رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ



اپنا تبصرہ بھیجیں